مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائیگی

مودی کیخلاف تحریک عدم اعتماد آج پیش کی جائیگی
کیپشن: مودی کے خلاف لوک سبھا میں تلگو دیشم پارٹی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔۔۔فائل فوٹو

نئی دلی: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایوان زیریں میں عدم اعتماد کی تحریک آج پیش کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف لوک سبھا (ایوان زیریں) میں تلگو دیشم پارٹی ( ٹی ڈی پی ) کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی جس پر حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت کانگریس سمیت دیگر کی حمایت حاصل ہے۔

553 کے ایوان میں تحریک عدم اعتماد منظور کرنے کے لیے 268 ووٹ درکار ہیں جب کہ حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو 312 کی عددی حیثیت حاصل ہے جس کی وجہ سے حکومتی کیمپ میں بظاہر کوئی پریشانی نظر نہیں آتی تاہم بے جے پی رہنماؤں نے اراکین کو ایوان میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے سماجی رابطہ سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ آج کا دن بھارت کی پارلیمانی جمہوریت کا اہم ترین دن ہے۔

839ebec4b9a5de6d817f08fb6ec4bf44

نریندر مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ان کے حامی اراکین اسمبلی آج ایوان میں بحث کے دوران جامع، تعمیری اور خلل سے پاک بحث کریں گے اور بھارتی عوام ہمیں بہت قریب سے دیکھیں گے۔

مزید پڑھیں: طالبان کا شہری آبادیوں پر خود کش حملے روکنے کا اعلان،رپورٹ

ایوان زیریں کے آج ہونے والے اجلاس کے دوران کانگریس کی جانب تحریک عدم اعتماد کے تحت ریاست آندھرا پردیش کو خصوصی حیثیت نہ دینے، نچلی ذات کے لیے امتیازی قوانین ختم نہ کرنے، گائے کی ذبیحہ اور اقلیتوں کے قتل اور خواتین کے ساتھ بڑھتے زیادتی کے واقعات زیر بحث لائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے تین وزرائے اعظم ، وی پی سنگھ ، دیو گوڈا اور اٹل بہاری واجپائی کی حکومتیں تحریک عدم اعتماد کی وجہ سے ختم ہو چکی ہیں۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں