گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی

کولمبو: گال ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو شکست دیدی ۔ قومی ٹیم نے 342 رنز کا ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا ۔

اسطرح پاکستان نے اپنی تاریخ کا دوسرا بڑا ہدف حاصل کیا ، گال ٹیسٹ میں عبداللہ شفیق کی میچ وننگ اننگز نے ٹیم کی جیت میں اہم کردارادا کیا ، اوپننگ بیٹسمین 158 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔

میچ کے آخری دن پاکستان نے دوسری اننگز 222 تین آؤٹ سے شروع کی ، کل ناٹ آؤٹ رہنے والے عبداللہ شفیق نے 158 رنز بنائے اور وہ ناقابل شکست رہے ۔ محمد رضوان چالیس رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ حسن علی 5 رنز بناسکے ۔ محمد نواز 19 رنز بنائے اور وہ بھی ناٹ آؤٹ رہے ۔

پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں 218 رن بنا سکی ۔ ایک مرحلے پر پاکستان کی بیٹنگ سخت مشکلات کا شکار نظر آئی جب صرف 85 رنز پر سات وکٹ گر چکی تھیں ۔ پاکستان کی طرف سے عبد اللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ابتدا ہی میں پاکستان کی بیٹنگ مشکلات میں گھر گئی کیونکہ دونوں کھلاڑی بالترتیب 13 اور 2 رنز بنا کر پویلین روانہ ہو گئے ۔ اس کے بعد اظہر علی بھی صرف 3 رن ہی بنا سکے ۔

پاکستان کے کپتان اور اوپننگ بلے باز بابر اعظم کی شاندار سنچری نے پاکستان کی پوزیشن کو کسی حد تک بہتر کیا ۔ بابر اعظم نے 119 رن بنائے جس میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے ۔ سری لنکا کی طرف سے پربت جے سوریا نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

واضح رہے کہ دو میچز کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

مصنف کے بارے میں