Get Alerts

وزیراعظم سے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلٹ سے نوازا گیا

وزیراعظم سے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، اعزازی شیلڈ اور ٹیبلٹ سے نوازا گیا

اسلام آباد : وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے معروف نوجوان ڈیجیٹل کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی، جہاں وزیراعظم نے ان کے تخلیقی کام اور ڈیجیٹل میڈیا پر مثبت کردار کو سراہتے ہوئے انہیں اعزاز کے طور پر شیلڈ اور ایک الیکٹرانک ٹیبلٹ پیش کیا۔

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، شہباز شریف نے طلحہ احمد کی ڈیجیٹل دنیا میں کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں، اور طلحہ احمد ان میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی تخلیقی سوچ، ٹیلنٹ اور محنت کی قدر کرتی ہے اور ایسے باصلاحیت افراد کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

اس موقع پر طلحہ احمد نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ پذیرائی نہ صرف ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے بلکہ ملک بھر کے نوجوانوں کے لیے ایک مثبت پیغام بھی ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ملاقات اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ حکومت نوجوان نسل کے ڈیجیٹل میدان میں کردار کو سنجیدگی سے تسلیم کر رہی ہے اور ان کی تخلیقی کوششوں کو عملی طور پر سراہنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: