Get Alerts

کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس حادثے کا شکار، 6 جاں بحق اور 20 زخمی

کراچی سے کینجھر جھیل جانے والی بس حادثے کا شکار، 6 جاں بحق اور 20 زخمی

ٹھٹھہ : ٹھٹھہ کے قریب قومی شاہراہ پر کراچی سے کینجھر جھیل جا رہی بس کھائی میں گر گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق بس تیز رفتاری کے باعث درسگاہ محمد علی کے مقام پر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر کے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

متاثرہ افراد کا تعلق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سے تھا اور وہ کینجھر جھیل پکنک منانے جا رہے تھے۔

دوسری جانب خیرپور کے قریب بھی ایک مسافر کوچ حادثے کا شکار ہو گئی، جو کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی۔ بارش اور تیز رفتاری کی وجہ سے کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ٹیگز: