Get Alerts

شہباز شریف کی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت، احسن اقبال نے پیش رفت سے آگاہ کیا

شہباز شریف کی ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کی ہدایت، احسن اقبال نے پیش رفت سے آگاہ کیا


اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ملاقات کی، جس میں ملک میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کے ترقیاتی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران احسن اقبال نے وزیراعظم کو قومی اہمیت کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، درپیش امور اور آئندہ کے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ تمام اہم ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے اور منصوبوں کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے منصوبوں کی مؤثر نگرانی اور تیز رفتاری سے تکمیل یقینی بنانے پر زور دیا۔

ٹیگز: