فخر زمان نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ نیوی کوچ کو دے دیا

فخر زمان نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ نیوی کوچ کو دے دیا

مردان: پاکستان کے ابتدائی بلے باز فخر زمان چیمپئنز ٹرافی فائنل جیتےنے کےبعد اپنے آبائی علاقے میں پہنچ گئے ہیں ۔انہوں نے اپنے  آبائی علاقے کاٹلنگ پہنچنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ میچ جیتنے کا کریڈٹ ٹیم مینجمنٹ کوجاتا ہے لیکن اپنی کارکردگی کو پاک بحریہ کے کوچ کے نام کرتے ہیں۔

انہوں نے پاک بحریہ کی وردی میں ان کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کرنے پر آئی ایس پی آر کا شکریہ ادا کیا۔قومی ٹیم کے ہیرو نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں فتح قوم کے لئے عید کا تحفہ ہے، ٹیم کی کامیابی سے قوم کے چہروں پر خوشی دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ۔ جب کہ وطن واپس آنے پر میری سوچ سے بھی زیادہ والہانہ استقبال کیا گیا۔

فخرزمان نے کہا کہ ان کے والد نے کہا تھا کہ زیادہ اونچے شاٹس مت لگانا اور ان کے اس مشورے پر عمل کرکے سرخرو ہوا، موقع ملا تو انشا اللہ آئندہ بھی اچھی پرفارمنس دوں گا ، بھارت کے خلاف سب کھلاڑیوں نے فیصلہ کیا تھا کہ یہ میچ ہم نے انوکھے اندازمیں کھلینا ہے جب کہ بھارتی کھلاڑیوں کا میچ کے دوران رویہ بہتررہا۔

واضح رہے کہ فخر زمان چیمپئنز ٹرافی کے 4 میچوں میں دو نصف اور ایک سنچری اسکور کرکے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔