بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھونی کو دوبارہ ٹیم کی کپتانی سنبھالنے پر رضامند کرنا شروع کر دیا

بھارتی کرکٹ بورڈ نے دھونی کو دوبارہ ٹیم کی کپتانی سنبھالنے پر رضامند کرنا شروع کر دیا

نئی دہلی:پاکستان اور بھارت کے مابین ہونے والی فائنل میچ کی ہار کے اثرات بھارت میں ابھی تک ختم نہیں ہوئے ، بھارت کے ہر شہر میں ہنگامے اور مختلف نوعیت کے مطالبات کیے جا رہے ہیں۔بھارتی شائقین کا کہنا ہے کہ وہ ابھی تک اس صدمے سے باہر نہیں نکل سکے کہ کیسے پاکستانی جیسی ٹیم ان کی بھارتی ٹیم کو اتنی بری طرح شکست دے سکتی ہے۔

بھارتی شائقین نے مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے کہ ویرات کوہلی کو کپتانی سے ہٹا کر دھونی کو کپتانی دی جائے کیونکہ اگردھونی کپتان ہوتے تو بھارت پاکستان سے یہ میچ نہ ہارتا۔دوسری جانب دھونی نے پہلے ہی بھارتی ٹیم کی کپتانی سے انکار کر رکھا ہے ، تاہم بھارتی بورڈ کی جانب سے دھونی کو منانے کی کوشش کی جائے گی اور انہیں 2018 کا ورلڈ کپ کھیلنے پر بھی اصرار کیا جائے گا۔

بھارت کی ائندہ ویسٹ انڈیز کے ساتھ ہونے والی سیریز میں ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا اشارہ دیا جا چکا ہے ، جن میں بھارتی باولر بھمرا، ایشون کے علارہ جدیجہ بھی شامل ہیں جن کی جگہ نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکتا ہے۔یاد رہے کہ بھارت کو پاکستان نے آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2017 کے فائنل میں 180 اسکور سے عبرتناک شکست دے کر ایک مضبوط ٹیم کا غرور خاک میں ملا دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں