Get Alerts

ایران نے امریکی ڈرون کو تباہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے: امریکی صدر

ایران نے امریکی ڈرون کو تباہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے: امریکی صدر
کیپشن: image by Twitter

نیویارک : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے امریکی ڈرون کو تباہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے جس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اس نے امریکی ڈرون کو تباہ کر کے بہت بڑی غلطی کی ہے ، ایرانی ڈرون کو زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کی فوٹیج بھی امریکہ کی جانب سے جاری کر دی گئی ہے ، امریکی ڈرون کو آبنائے ہرمز کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا ہے .

ڈرون یو ایس نیوی آر کیو فور اے گلوبل ہاک تھا ، ایران کے پاسداران انقلاب نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ انھوں نے ایرانی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر امریکی جاسوس ڈرون کو مار گرایا ہے۔