چودھری پرویز الٰہی کو ضمانت ملے گی یا مزید قید؟ محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

چودھری پرویز الٰہی کو ضمانت ملے گی یا مزید قید؟ محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا
سورس: File

لاہور: چودھری پرویز الٰہی کو ضمانت ملے گی یا مزید قید، درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا۔ 

لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ۔ سابق وزیراعلیٰ کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں درخواست ضمانت پر کل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ 

اسپیشل جج اینٹی کرپشن علی رضا اعوان نے کیس پر سماعت کی تھی جبکہ اینٹی گرپشن کی طرف سے اسپیشل پراسکیوٹر عبدالصمد کی طرف سے دلائل دیے گئے تھے۔ 

دلائل مکمل ہونے پر فاضل جج نے فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج سنایا جائے گا۔ 

واضح رہے چودھری پرویز الہٰی اینٹی کرپشن کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں