Get Alerts

فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی ایران کو "مکمل مذاکرات" کی پیشکش

فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی ایران کو

جنیوا: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس، جرمنی اور برطانیہ ایران کو جوہری اور علاقائی معاملات پر "مکمل مذاکرات" کی پیشکش کرنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ بیان سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والے اعلیٰ سطحی سفارتی اجلاس سے چند گھنٹے قبل سامنے آیا، جہاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور تین یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات متوقع ہے۔

میکرون نے جمعے کو ایک دفاعی تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں خبردار کیا کہ "جوہری ہتھیاروں سے لیس ایران" کے امکانات کو روکنے میں کسی قسم کی سستی نہیں برتی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مذاکرات میں جوہری افزودگی کو صفر کی سطح تک محدود کرنے، بیلسٹک میزائل پروگرام کو کنٹرول کرنے اور خطے میں ایران کی مالی معاونت سے سرگرم شدت پسند گروپوں کے خلاف کارروائی  اہم پوائنٹ ہوگا۔

ٹیگز: