Get Alerts

پٹرولیم مصنوعات سستی، شہریوں نے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا

پٹرولیم مصنوعات سستی، شہریوں نے حکومتی فیصلے کو خوش آئند قرار دے دیا

لاہور: شہریوں نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے حکومتی فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے عوام کے لیے بڑا ریلیف قرار دیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی سے نہ صرف سفری اخراجات میں کمی آئے گی بلکہ روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت آئندہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کرکے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرے گی۔

شہریوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ پٹرولیم مصنوعات کے ساتھ ساتھ بجلی، گیس اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کرے تاکہ عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف مل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر بنیادی ضروریات کی اشیاء اور یوٹیلٹی بلز میں کمی کی جائے تو اس سے عوام کی مشکلات میں نمایاں کمی آئے گی اور ان کا معیارِ زندگی بہتر ہو سکے گا۔

ٹیگز: