پرویز مشرف نے بھارتی جاسوس کی پھانسی خوش آئند قرار دیدی

لاہور: فوجی عدالت کی جانب سے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر پاکستانی سیاسی شخصیات اپنے اپنے بیان دے رہی ہیں۔ اسی طرح پاکستان کے سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل ( ر) پرویز مشرف نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو پاکستانی سرزمین سے پکڑا گیا۔ قانون کے مطابق جاسوس کے مقدمات فوجی عدالتوں میں چلائے جاتے ہیں۔ کلبھوشن کا مقدمہ فیلڈ مارشل جنرل کورٹ مارشل میں قانون کے مطابق چلایا گیا۔ پرویز مشرف نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم پاکستان کے ساتھ مذاکرات نہیں چاہتے۔ کئی پاکستانی ٹرائل کے بغیر بھارتی جیلوں میں قید ہیں۔