Get Alerts

حکومت کا کفایت شعاری اقدامات واپس لینے کا فیصلہ، سابق پابندیاں ختم

حکومت کا کفایت شعاری اقدامات واپس لینے کا فیصلہ، سابق پابندیاں ختم

اسلام آباد : حکومت نے کفایت شعاری کے تحت نافذ کیے گئے متعدد انتظامی اقدامات ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد 9 مارچ سے نافذ اضافی پابندیاں واپس لے لی گئی ہیں۔

فیصلے کے مطابق جمعہ کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے جبکہ سرکاری پٹرول کی مکمل سہولت بھی بحال کر دی گئی ہے۔ اسی طرح 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بند کرنے کا سابقہ اقدام بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

نئے فیصلے کے تحت مختلف شعبوں کے اوقات کار بھی واضح کر دیے گئے ہیں۔ مارکیٹیں، شاپنگ مالز اور بازار رات 9 بجے بند ہوں گے جبکہ شادی ہالز، مارکیز اور دیگر تقریباتی مقامات رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ریسٹورنٹس، کیفے اور فوڈ آؤٹ لیٹس رات 11 بجے تک کاروبار جاری رکھ سکیں گے، جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری سروسز کو بندش کے اوقات سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

اسی طرح میڈیکل سٹورز، ہسپتال، لیبارٹریز اور کلینکس کو مکمل استثنیٰ دیا گیا ہے۔ پٹرول پمپس، سی این جی اسٹیشنز اور ای وی چارجنگ سٹیشنز بھی پابندیوں سے مستثنیٰ ہوں گے۔

مزید برآں کھیلوں کی سرگرمیاں، آئی ٹی کمپنیوں اور کال سینٹرز کو بھی اوقات کار کی پابندی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔

ٹیگز: