Get Alerts

9 مئی مغلپورہ کیس: پولیس گاڑیاں جلانے کا فیصلہ، شاہ محمود قریشی بری، دیگر رہنماؤں کو سزائیں

 9 مئی مغلپورہ کیس: پولیس گاڑیاں جلانے کا فیصلہ، شاہ محمود قریشی بری، دیگر رہنماؤں کو سزائیں

لاہور : 9 مئی کو مغلپورہ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا ہے۔
عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو مقدمے سے بری قرار دے دیا ہے۔فیصلے کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت پی ٹی آئی کے 12 کارکنان کی رہائی کا حکم دیا ہے۔ رہائی پانے والوں میں سلمان، عدنان، ہارون، شعیب، شاہ زیب، رضوان، اعظم، شمشاد، عباس، طیب اور حافظ عثمان بھی شامل ہیں۔

عدالتی ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سنایا۔

ٹیگز: