Get Alerts

فیس بک کی مونیٹائزیشن پالیسی میں بڑی نرمی، نئے کریئیٹرز کے لیے آمدن کے مواقع آسان

فیس بک کی مونیٹائزیشن پالیسی میں بڑی نرمی، نئے کریئیٹرز کے لیے آمدن کے مواقع آسان

کیلیفورنیا: فیس بک نے اپنی مونیٹائزیشن پالیسی میں بڑی اور اہم تبدیلیاں متعارف کراتے ہوئے قواعد میں نرمی کر دی ہے، جسے پاکستان میں کانٹینٹ کریئیٹرز اور ڈیجیٹل مارکیٹرز کے لیے خوش آئند پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

نئی اپڈیٹ کے بعد کم فالوورز رکھنے والے صارفین اور نئے ابھرتے ہوئے کریئیٹرز کے لیے بھی فیس بک سے ڈالرز میں آمدن حاصل کرنا پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔

نئے نظام کے مطابق اگر کوئی پیج 28 دنوں میں 3 لاکھ (300,000) ویوز حاصل کر لیتا ہے تو اسے مونیٹائزیشن ٹولز تک رسائی دے دی جائے گی، جس کے بعد صارفین ریلز، ویڈیوز اور دیگر مواد کے ذریعے آمدن حاصل کر سکیں گے۔

اس سے قبل مونیٹائزیشن کے لیے 10 ہزار فالوورز، 6 لاکھ منٹ واچ ٹائم اور متعدد ویڈیوز اپلوڈ کرنے جیسی سخت شرائط لازمی تھیں، جو نئے کریئیٹرز کے لیے ایک بڑا چیلنج تھیں۔

ڈیجیٹل ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی پاکستان سمیت ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی، تاہم فیس بک کے قواعد اور کاپی رائٹ پالیسی کی پابندی اب بھی ضروری رہے گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر فی الحال محدود صارفین کے لیے تجرباتی بنیادوں پر دستیاب ہے اور جلد اسے مزید اکاؤنٹس تک توسیع دی جائے گی۔
 
 
 

ٹیگز: