کیلیفورنیا : یوٹیوب نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اپنی مونیٹائزیشن پالیسی کو جلد ہی اپڈیٹ کرے گا، جس کے تحت مواد تخلیق کاروں کو بہتر انداز میں پیسے کمانے کے مزید مواقع ملیں گے۔ یوٹیوب کا کہنا ہے کہ یہ نئی پالیسی جولائی کے وسط تک شائع کر دی جائے گی۔
نئی پالیسی میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کیے جانے والے مواد اور بار بار پوسٹ کیے جانے والے مواد سے پیسے کمانا مشکل بنا دیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، کم معیار کے مواد کو بھی مونیٹائز کرنا مشکل ہو سکتا ہے۔
یوٹیوب کی جانب سے اس پالیسی کے اعلان کے بعد صارفین میں یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پلیٹ فارم پر ری ایکشن ویڈیوز کو مونیٹائزیشن سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ اگر ایسا ہوتا ہے، تو یہ کروڑوں یوٹیوب چینلز کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے جو ری ایکشن ویڈیوز کے ذریعے پیسے کماتے ہیں۔
تاہم، یوٹیوب کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے وضاحت کی ہے کہ نئی پالیسی کا ری ایکشن ویڈیوز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، لیکن اے آئی کے ذریعے بنائے جانے والے مواد، غیر معیاری ویڈیوز اور بار بار پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کو مونیٹائزیشن سے متاثر کیا جا سکتا ہے۔