Get Alerts

اتوار کو ایران کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

اتوار کو ایران کے ساتھ مذاکرات ممکن ہیں، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

واشنگٹن: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ روابط بہتر سمت میں جا رہے ہیں اور اتوار کو مذاکرات کے انعقاد کا امکان موجود ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران جے ڈی وینس نے بتایا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اس وقت سوئٹزرلینڈ میں ایران کے ساتھ بات چیت کے لیے موجود ہیں، جبکہ دونوں فریقین کے درمیان پیش رفت مثبت دکھائی دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی آئندہ چند روز میں سوئٹزرلینڈ کا دورہ کر سکتے ہیں، اور ان کے مطابق اس سفر کی تیاری جاری ہے۔

نائب امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جا سکے گا اور مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھنے کا موقع دیا جا رہا ہے۔

جے ڈی وینس کے مطابق ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش سے متعلق کسی قسم کے ٹھوس شواہد موجود نہیں ہیں۔
 

ٹیگز: