Get Alerts

اسلام آباد مذاکرات کا آغاز: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے درمیان اہم ملاقات، علاقائی امن پر اتفاق

اسلام آباد :اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کو خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور پاک-امریکہ تعلقات کے تناظر میں انتہائی اہمیت دی جا رہی ہے۔
امریکی نائب صدر کے ہمراہ ایک بااثر وفد بھی موجود تھا، جس میں خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل تھے۔ دوسری جانب پاکستانی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے شرکت کی۔
ملاقات کے دوران دونوں وفود نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تعمیری انداز میں بات چیت کے عزم کا اظہار کیا۔ زیراعظم شہباز شریف نے امریکی وفد کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ  یہ مذاکرات خطے میں پائیدار امن کی جانب ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوں گے۔
وزیراعظم نے اس موقع پر پاکستان کے اصولی موقف کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے فریقین کے درمیان سہولت کاری (Facilitation) کا اپنا مثبت کردار جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جیرڈ کشنر اور اسٹیو وٹکوف جیسے اہم امریکی نمائندوں کی اسلام آباد میں موجودگی خطے میں کسی بڑی سفارتی پیش رفت کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔

ٹیگز: