نیب نے سعد رفیق کو 22مارچ کو طلب کر لیا

نیب نے سعد رفیق کو 22مارچ کو طلب کر لیا

لاہور: نیب نے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی کو آشیانہ ہائوسنگ سکیم سکینڈل میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کے چھوٹے بھائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کو بھی 26مارچ کو طلب کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق اور صوبائی وزیرِ صحت خواجہ سلمان رفیق کو آشیانہ ہائوسنگ اور پیراگون سٹی سکینڈل میں 22 مارچ کو طلب کر لیا ہے۔ دونوں شخصیات سے ان معاملات پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہخواجہ سعد رفیق سے نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے متعلق انکوائری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بیان دیا کہ پیرا گون سٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ پیرا گون سٹی کے شیئر ہولڈر میرے ووٹرز اور سپورٹرز ضرورہیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ سارا شہر کہہ رہا ہے کہ پیرا گون سٹی آپ کا ہے اور آپ کہتے ہیںکہ میرا کوئی تعلق نہیں۔ سماعت کے بعد سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے تاکہ آنے والے انتخابات میں میری ساکھ کو خراب کیا جائے۔

واضح رہے کہ نیب نے ریلوے آلات میں کرپشن کے حوالے سے سعد رفیق کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے وزیر ریلوے سے ایل ڈی اے کیس میں بھی بیان حلفی طلب کررکھا ہے۔