حکومت تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذکرے: شاہدہ منی

حکومت تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذکرے: شاہدہ منی

لاہور:نامور گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ حکومت تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذکرے ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا ، تعلیم عام نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں میں شعورنہیں ہے ،عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے اپنی سر گرمیاں محدود کر دیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم نے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہونا ہے تو تعلیم کے شعبے میں ایمر جنسی کا نفاذ کیا جائے ، پرائمری تک نصاب میں کرپشن کے خلاف ،قوانین سے آگاہی اور ایک دوسرے کی مدد کے حوالے سے مضامین شامل کئے جائیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت یہ کہہ کہہ کر تھک گئی ہے کہ لوگ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے اپنی سر گرمیاں محدود کریں لیکن اسے کسی خاطر میں نہیں لایا جارہا ۔

خدا رالوگوں سے اپیل ہے کہ اپنے گھروں میں رہیں اور حکومت کی جانب سے بتائی گئی تدابیر پر عمل کیا جائے تبھی ہم اس وباء سے نبرد آزما ہو سکیں گے۔