اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ27 مارچ کواسلام آباد میں جلسہ ہوگا ، چاہتا ہوں عوامی حاضری کے تمام ریکارڈز ٹوٹ جائیں۔
وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کے جلسے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹڑ پر ایک پیغام جاری کر دیا ہے، انہوں نے کہا کہ 27 مارچ کواسلام آباد میں جلسہ ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے ٹویٹ میں جلسے سے متعلق لوگوبھی جاری کردیا ہے جس پر ’امر بالمعروف‘ بھی لکھا گیا ہے۔
InshaAllah 27th March Islamabad pic.twitter.com/pe6Ngyteyr
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2022
وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں مزید لکھا کہ جلسے کا موضوع امربالمعروف ہے، یہ پاکستان کی روح کی جنگ ہے۔انہوں نے جلسے میں عوام کی حاضری کےتمام ریکارڈ توڑنےکی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
Want all records to be broken of public attendance to fight for the soul of Pakistan. We stand with what is right and condemn such shameless buying of politicians' souls by political mafias to protect their looted wealth.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2022
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم حق کے ساتھ کھڑے ہیں ۔سیاسی مافیا کی طرف سے لوٹی ہوئی دولت بچانے کیلئے سیاستدانوں کو خریداری کی مذمت کرتا ہوں۔