پٹرول 100 روپے فی لٹر کم کرنے کا فیصلہ

پٹرول 100 روپے فی لٹر کم کرنے کا فیصلہ
سورس: File

اسلام آباد: وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے  کہا ہے کہ ’جس طرح گیس کے ٹیرف امیر و غریب کے لیے علیحدہ بنے تھے تو اب گذشتہ روز وزیر اعظم نے یہ سکیم پیش کی ہے کہ غریب کے لیے پیٹرول 100 روپے تک کم قیمت پر دستیاب ہو گا۔

وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب میں  کہا کہ اس سکیم کے تحت تمام موٹر سائیکل سوار افراد کے لیے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کے لیے ہمیں چھ ہفتے کا وقت دیا گیا ہے اور اس سکیم پر چھ ہفتے میں عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔اس سکیم کے تحت سبسڈی کے بجائے امیر سے پیسے لے کر غریب کے حوالے کر دیے جائیں گے۔

مصدق ملک کے مطابق بڑی گاڑیوں والے پیٹرول کی زیادہ قیمت دیں گے تاکہ غریب کی پیٹرول کی قیمت میں کمی ہو۔ اس میں اب 50 کے بجائے تقریبا 100 روپے کا فرق وزیر اعظم کے حکم پر کیا جائے گا۔ گیس کی قیمت میں کمی کے فیصلے پر پہلی جنوری سے عمل درآمد ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر ہم نے پہلے گیس کے ٹیرف علیحدہ کیے تھے تاکہ غریب آدمی گیس کی چوتھائی قیمت ادا کرے گا اور اس کے برعکس چار گنا قیمت وہ امیر افراد ادا کریں گے جن کے ہر کمرے میں ہیٹر ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں کم آمدن والے طبقے کے لیے پیٹرول پر 50 روپے فی لیٹر سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا تھا۔ 
 

مصنف کے بارے میں