فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی

فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کمی کا رجحان شروع ہو گیا ہے اور آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کی کمی ہوئی ہے۔ 
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے کمی کے ساتھ ایک لاکھ 77 ہزار 726 روپے ہے جبکہ عالمی بازار میں سونے کی قیمت 7 ڈالر کم ہو کر 1982 ڈالر فی اونس ہے۔

مصنف کے بارے میں