ایل این جی کی قیمت میں اضافہ

ایل این جی کی قیمت میں اضافہ

 اسلام آباد: ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ  کردیاگیا۔ اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیاہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق ایل این جی کی قیمتوں میں 2.58 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے، سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 32 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 12.81 ڈالر فی ایم این بی ٹی یو ہوگئی ہے۔

اسی طرح سوئی سدرن کے لیے این این جی کی قیمت میں 9 سینٹ فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 13.05 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں