وٹس ایپ  میں اہم تبدیلیاں  کردی گئیں

وٹس ایپ  میں اہم تبدیلیاں  کردی گئیں

کیلیفورنیا: وٹس ایپ میں اہم  تبدیلیاں کردی گئیں ہیں۔  میٹا کی جانب سے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے واٹس ایپ کو نمایاں حد تک تبدیل کر دیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے کافی عرصے سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے یوزر انٹرفیس کو تبدیل کرنے پر کام کیا جا رہا تھا۔اب یہ نیا یوزر انٹرفیس صارفین کو متعارف کرانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
اس تبدیلی کے بعد اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں واٹس ایپ کا ڈیزائن نمایاں حد تک بدل گیا ہے یا یوں کہہ لیں کہ بالکل نیا محسوس ہوتا ہے۔اس نئے ڈیزائن میں اوپر موجود چیٹس، کمیونٹیز، سٹیٹس اور کالز کے ٹیب نیچے منتقل کر دیے گئے ہیں جو کافی زیادہ بہتر محسوس ہوتے ہیں۔
سٹیٹس ٹیب کا نام تبدیل کرکے اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے جبکہ واٹس ایپ ہوم فیڈ کے اوپر سے سبز رنگ کو ہٹا کر اسے مکمل سفید کر دیا گیا ہے۔ڈارک موڈ کے لیے ایک نمایاں گرین کلر تھیم کا اضافہ بھی کیا گیا ہے جبکہ چیٹ ببل کے رنگوں اور فلوٹنگ ایکشن بٹن کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔اسی طرح ٹیبز کو دائیں بائیں سوائپ کرکے بھی اوپن کیا جاسکتا ہے اور ضروری نہیں کہ نیچے ان کے آئیکون پر کلک کیا جائے۔
آئی او ایس ڈیوائسز کے لیے اس طرح کا یوزر انٹرفیس کافی عرصے سے استعمال کیا جارہا ہے مگر اینڈرائیڈ میں کئی برس بعد ایپ کے ڈیزائن کو تبدیل کیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں