شمالی کوریا :بیلسٹک میزائل بنانے والے سائنسدانوں کا شاندار استقبال

شمالی کوریا :بیلسٹک میزائل بنانے والے سائنسدانوں کا شاندار استقبال

ٹوکیو:شمالی کوریا کے دارالحکومت پیانگ یانگ میں ہزاروں مرد وخواتین نے جدید میزائل کے تجربے پر اپنے ملکی سائنسدانوں کا زبردست استقبال کیا،دیکھنے والے بھی عش عش کر اُٹھے۔شمالی کوریا کی عوام نے میزائل بنانے والے سائنسدانوں کا فقید المثال استقبال کیاکہ دیکھنے والی ہر آنکھ عش عش کر اٹھی،شمالی کوریا میں بیلسٹک میزائل بنانے والے سائنسدانوں کا 'ہیروز کا زبردست استقبال سرخ جھنڈوں اور پھولوں کے درمیان کیا گیا تاریخی استقبال کیا گیا ۔


عوام نے سائنسدانوں کا استقبال جنگی ہیروز کی طرح کیا، شمالی کوریا کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت کی سڑکیں کسی بہت بڑے میلے کا منظر پیش کر رہی تھیں،عوام ان ہیروز کو ملکی دفاع میں اہم ترین پیش رفت کرنے پرشاندار خراج تحسین پیش کر رہے تھے،گلیوں میں خواتین اور بچوں ہاتھوں میں پھول لیے کھڑے اپنے ہیرو کا انتظار کرتے رہے۔


شمالی کوریا کا یہ نیا میزائل میزائل انڈسٹری میں ایک اہم سنگ میل سمجھا جا رہا ہے جو سیدھا امریکہ کو نشانہ بنا سکتا ہے ،اس میزائل کی رینج پینتالیس سو کلو میٹر تک بتائی جا رہی ہے .