امریکی سکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا شیخ کی نمازہ جنازہ آج ادا کی جائے گی

امریکی سکول میں فائرنگ سے جاں بحق سبیکا شیخ کی نمازہ جنازہ آج ادا کی جائے گی
کیپشن: سبیکا کی میت وصول کرلی گئی ہے جسے ہیوسٹن کی حمزہ مسجد کے سرد خانے میں رکھوادیا گیا ہے،پاکستانی قونصل جنرل۔۔۔تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

ٹیکساس:امریکی ریاست ٹیکساس کے ہائی سکول میں فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا شیخ کی نمازہ جنازہ آج اداکی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:آصف زرداری نے نگران وزیر اعظم کیلئے فاٹا کے انجنئیر شوکت اللہ کا نام تجویز کر دیا

تفصیلات کے مطابق امریکی قونصل خانے کو ٹیکساس میں گن کلچر کا نشانہ بننے والی پاکستانی طالبہ سبیکا عزیز شیخ کا جسدخاکی موصول ہوگیا جبکہ میت پاکستان بھجوانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیکساس کے سکول میں پاکستانی طالبہ کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔دہشتگردی کا نشانہ بننے والی پاکستانی طالبہ سبیکا کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:مودی نے پاکستانی پانی پر ڈاکا مارتے ہوئے کشن گنگا پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا

پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی کا کہنا ہے سبیکا کی میت وصول کرلی گئی ہے جسے ہیوسٹن کی حمزہ مسجد کے سرد خانے میں رکھوادیا گیا ہے۔پاکستانہ قونصل خانے کا کہنا ہے سبیکا کی میت پاکستان بھجوانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، بھارتی بلااشتعال فائرنگ کے واقعات کی مذمت

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ نے اپنے پیغام میں سبیکا شیخ کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہا ر کیا۔مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ یوتھ ایکسچینج سٹڈی پروگرام کے طلباءوطالبات پاکستان امریکہ تعلقات بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو تے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فہمیدہ مرزا کا آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ٹیکساس کے سکول میں سفید فام دہشت گرد کی گولیوں نے 10 طلباءکو موت کی نیند سلادیا تھا جن میں پاکستان کی ہونہار بیٹی سبیکا شیخ بھی شامل تھیں۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں