مردان، فائرنگ کےواقعہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

 مردان، فائرنگ کےواقعہ میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

مردان: مردان  کے علاقے  گوجر گڑھی رنگ روڈ کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

زرائع کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گوجر گڑھی رنگ روڈ کے قریب پیش آیا۔ اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچی۔فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔

واقعہ کے بعد لاشیں ضروری کارروائی کیلئے  ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردی گئیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ بلال اور 27 سالہ خاتون کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے فائرنگ سے خاتوں سمیت دو افراد کی ہلاکت کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ابتدائی طور پر فائرنگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

مصنف کے بارے میں