Get Alerts

چاند دیکھنے کیلئے فواد چوہدری کا مفتی منیب اور مفتی شہاب الدین کو بلانے کا اعلان

چاند دیکھنے کیلئے فواد چوہدری کا مفتی منیب اور مفتی شہاب الدین کو بلانے کا اعلان
کیپشن: منیب الرحمان اور شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت بھجوا رہے ہیں، وفاقی وزیر ۔۔۔۔۔۔فوٹو/ فواد چوہدری آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہور: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان اور پشاور کی مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت دینے کا اعلان کیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ منیب الرحمان اور شہاب الدین پوپلزئی کو چاند دیکھنے کی دعوت بھجوا رہے ہیں جبکہ دونوں مفتی حضرات تشریف لائیں اور دیکھیں کہ چاند کیسے گردش کرتا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سائنسی طریقے سے چاند دیکھنے کا یہ آسان طریقہ ہے اور چاند کو دیکھنے کیلئے پاپڑ بیلنے کی ضرورت نہیں۔