Get Alerts

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کےلئے 30 کروڑ ڈالر کا ہنگامی قرض فراہم کرنے کی منظوری دےدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کےلئے 30 کروڑ ڈالر کا ہنگامی قرض فراہم کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالر کا ہنگامی قرض فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اس حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ افراد کے علاج اور غریبوں کی مدد کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لئے ایمرجنسی امدادی قرض کا بندوبست کیا ہے جس کے تحت پاکستان کو 30 کروڑ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔

اعلامیے کے مطابق یہ رقم ادویات اور طبی آلات کی خریداری، ہسپتالوں اور ڈاکٹرز پر خرچ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ احساس پروگرام کے تحت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے غریب خاندانوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی نائب صدر کے مطابق کورونا کی وبا سے معاشی اور صحت کے مسائل بڑھ گئے ہیں جن سے نمٹنے کے لیے بینک پاکستان کی مدد جاری رکھے گا۔