Get Alerts

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتاڑ چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اتاڑ چڑھاؤ کا سلسلہ جاری

کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شدید مندی دیکھنے میں آئی، جہاں کاروبار کے آغاز پر معمولی تیزی کے بعد مارکیٹ منفی زون میں داخل ہو گئی۔

ہنڈرڈ انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس 119,106 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر مارکیٹ میں معمولی بہتری دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 40 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 119,689 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

ٹیگز: