Get Alerts

'دوبارہ حملہ ہوا تو حیرت انگیز سرپرائز دیں گے'، ایرانی وزیرِ خارجہ کا امریکی صدر کو جواب

'دوبارہ حملہ ہوا تو حیرت انگیز سرپرائز دیں گے'، ایرانی وزیرِ خارجہ کا امریکی صدر کو جواب

تہران / واشنگٹن:امریکی صدر کی جانب سے ایران کو ملنے والے 72 گھنٹوں کے الٹی میٹم اور حملے کی دھمکیوں پر تہران نے انتہائی سخت موقف اپنایا ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ نے واشنگٹن کو خبردار کیا ہے کہ کسی بھی نئی جارحیت کی صورت میں ایران ایسا حیرت انگیز ردِعمل دے گا جو امریکی تصور سے باہر ہوگا۔ اسی دوران امریکی کانگریس نے بھی ایک بڑا اعتراف کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ جاری حالیہ لڑائی میں امریکا کے درجنوں لڑاکا طیارے تباہ اور اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے واشنگٹن کوجواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر دوبارہ حملہ کیا گیا تو ہم خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ اس جنگ کے دوران ہم نے جو کچھ سیکھا اور جو تجربات حاصل کیے ہیں، اب ان کی مدد سے دشمن کو ایسا حیرت انگیز اور عبرت ناک جواب دیا جائے گا جس کا انہوں نے اندازہ بھی نہیں لگایا ہوگا۔
دوسری جانب امریکی ایوانوں سے جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ نے پینٹاگون میں خطرے کی گھنٹیاں بجا دی ہیں۔ امریکی کانگریس نے باقاعدہ اعتراف کیا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ فوجی تصادم میں امریکا کو غیر معمولی جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ کانگریس کے مطابق، اس لڑائی میں اربوں ڈالر مالیت کے درجنوں امریکی لڑاکا طیارے تباہ ہوئے ہیں، جس نے امریکی فضائی طاقت کے دعوؤں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ٹیگز: