مصباح وطن واپس، اظہر علی کو کپتان بنادیا گیا

مصباح وطن واپس، اظہر علی کو کپتان بنادیا گیا

لاہور: پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق اپنے سسر کے انتقال کے باعث وطن واپسی کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ مصباح کی عدم موجودگی میں دوسرے ٹیسٹ کے لیے پی سی بی نے اظہر علی کو کپتان نامزد کردیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق آج مصباح الحق کے سسرانتقال کر گئے جس کی وجہ سے انہوں نے فوری طور پر وطن واپسی کا فیصلہ کیا پی سی بی کے چیئرمین نے انہیں واپسی کی اجازت دیتے ہوئے اظہر علی کو کپتان بنانے کی منظوری دیدی ہے۔

اظہر علی ون ڈے میں بھی پاکستان کی کپتانی کرتے ہیں اور اب وہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔