ٹرمپ کے حکم کو نہیں مانوں گا : امریکی فوجی کمانڈر

واشنگٹن:امریکی فوج کی اسٹریٹجک کمان کے سربراہ جان ہائٹن کا کہنا ہے کہ اگر جوہری ہتھیاروں کا استعمال "غیر قانونی" ہوا تو وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا حکم ہر گز نہیں مانیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈا میں ہفتے کے روز ایک سکیورٹی سیمینار کے دوران ہائٹن نے کہا کہ "میری ذمے داری صدر کو صحیح مشورہ دینا ہے۔ اگر معاملہ غیر قانونی ہوا تو میں ان سے کہہ دوں گا اور پھر وہ مجھ سے قانونی اقدام کے بارے میں پوچھیں گے۔ اس پر ہم بقیہ آپشنز پر بات چیت کریں گے۔ لہذا معاملہ اس حد تک پیچیدہ نہیں ہے"۔

ہائٹن کے مطابق یہ ایک عسکری مشن اور عسکری ملازمت ہے ، اگر کسی غیر قانونی امر پر عمل درامد کیا گیا تو تا حیات قید کا بھی خطرہ ہے۔

ہائٹن کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ شمالی کوریا کے جوہری تجربات کے پس منظر میں پیانگ یانگ کو مکمل طور پر تباہ کرنے" کی دھمکی دے چکے ہیں۔