کراچی کے تمام اضلاع میں سمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ

Pakistan,Covid-19,Smart and micro lockdowns,Districts of Karachi
کیپشن: فائل فوٹو

کراچی: ملک بار عالمی وبا کی دوسری لہر کی وجہ سے کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مریضوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے کمشنر کراچی نے شہر قائد کے تمام اضلاع میں سمارٹ اور مائیکرو لاک ڈاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

چار اضلاع میں سمارٹ لاک ڈاؤن جبکہ دو اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ متعلقہ ہیلتھ افسران سے مشاورت کر لیں اور آج یا کل تک نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیں۔

غربی ، وسطی، جنوبی اور شرقی کے ڈپٹی کمشنرز سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹی فکیشن کل تک جاری کر دیں گے جبکہ کورنگی اور ملیر اضلاع میں مائیکرو لاک ڈاون نافذ ہو گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں عالمی وبا کے دو ہزار 738 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 36 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سندھ میں مریضون کی مجموعی تعداد 1 لاکھ 50 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ 

دوسری جانب پنجاب حکومت کی طرف سے وبا کے پھیلاو کے باعث صوبہ بھر میں شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پاپندی عائد کر دی ہے اور سیکریٹری پرائمری اینڈ سینکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اس حوالے سے ںوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔