دہشت گردوں کی کمر توڑنے کیلئے چین پاکستان کے ساتھ ہے، چینی دفتر خارجہ

Pakistan,Foreign Office,China,CPEC,India
کیپشن: فائل فوٹو

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کیلئے چین نے پاکستان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ چین نے خطے میں امن قائم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی جدوجہد کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔ 

چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لی جیان ژاؤ نے اپنے بیان میں کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ہر وقت کھڑا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان اہم ترین منصوبے سی پیک منصوبے کو ناکام بنانے کی کوششوں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان نے اقوام متحدہ کے مستقل رکن ممالک کے نمائندوں کو دفتر خارجہ بلا کر بھارتی جارحیت اور پاکستان کے امن کو خراب کرنے اور دہشت گردوں کی مالی اعانت کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ سفیروں کو پاکستان کے خلاف بھارتی دہشتگردی کے ثبوتوں پر مبنی ڈوزئیر بھی پیش کیا گیا۔

پاکستانی ڈوزئیر میں سی پیک کے خلاف بھارتی سازشوں اور ریاستی دہشتگردی کے تمام ثبوت موجود ہیں اور پاک فوج کے ترجمان سی پیک کے خلاف بھارت کے گھناونے منصوبوں اور سازشوں کو بے نقاب کر چکے ہیں جبکہ وہ سی پیک کو ناکام کرنے کی بھارتی کوششوں کے ثبوت بھی دے چکے ہیں۔

دستاویزات میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کیخلاف دہشت گردی کو سپانسر کرنے کا بھارت کا سب سے جانا پہچانا اور چہرہ کلبھوشن یادیو ہے جسے پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے مارچ دو ہزار سولہ میں رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔ پاکستان میں بغاوت ، تخریب کاری اور دہشت گردی میں ان کی شمولیت بھارت کے خلاف متضاد ثبوتوں کا ایک حصہ ہے۔

دستاویزات میں کہا گیا  آر ایس ایس، بی جے پی کے طرف سے باھرت اور پاکستان کے مسلمانوں کے خلاف جدوجہد کی گئی اور دنیا کو "بھگوا دہشت" سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔ اجمیر درگاہ ، اور سمجھوتہ ایکسپریس کے دہشت گردی کے مقدمات ، جیسے سوامی اسیمانند کے ماسٹر مائنڈ کو ہندوستان کی قومی تفتیشی ایجنسی (این آئی اے) کے سامنے اعتراف کے بعد مکمل ریاستی تحفظ حاصل ہوا ہے اور پورے ہجوم کے سامنے بری کر دیا گیا ہے۔