سموگ کے ڈیرے، فضائی آلودگی میں لاہور دوسرے، کراچی تیسرے نمبر پر

سموگ کے ڈیرے، فضائی آلودگی میں لاہور دوسرے، کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور: لاہور میں فضائی آلودگی میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا۔لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس آج  333 ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد لاہور بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہے۔

پیر کی صبح 7 بجے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 333 ریکارڈ کی گئی جب کہ آلودہ فضا سے لاہوریوں کا سانس لینا دشوار ہو گیا ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس ( اے کیو آئی ) کے مطابق لاہور اور فیصل آباد سمیت وسطی پنجاب میں اسموگ سے فضا آج بھی انتہائی آلودہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے رواں ہفتے میں بارش کا کوئی امکان نہیں جس کی وجہ سے سموگ کی شدت میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں ایک ہفتے کے لیے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

دوسری جانب کراچی فضائی آلودگی میں تیسرے نمبر پر آگیا ،  مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس آج  262 ریکارڈ کیا گیا۔ 

مصنف کے بارے میں