سموگ کا روگ، جنوری  کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

سموگ کا روگ، جنوری  کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم

لاہور : لاہور ہائیکورٹ  نے سموگ کے باعث جنوری 2024 کے آخر تک ہفتے کے روز تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں پر تحریری حکم جاری کر تے ہوئے ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر کو سکول، کالجز اور یونیورسٹیز  جنوری  کے آخر تک ہفتے کے روز بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی ہدایت کر دی ۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت ہفتے کے دو روز ورک فرام ہوم کرنے کے حوالے سے اقدامات کر ے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے جاری کردہ حکمنامے کے مطابق نوٹیفکیشن میں جم بند کرنے کا لفظ معطل کیا جاتا ہے، یہ نوٹیفکیشن کورونا کی شق کے تحت کیا گیا اسے مزید لاگو نہیں کیا جا سکتا۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا ہے کہ سموگ کے خلاف کارروائیاں نہ کرنے والے افسران کے خلاف محکمہ ماحولیات محکمانہ کارروائی کرے۔

مصنف کے بارے میں