Get Alerts

پی اے ایف بیس میانوالی پر حملے اور جہاز جلانے کے الزام میں امجد علی خان گرفتار

پی اے ایف بیس میانوالی پر حملے اور جہاز جلانے کے الزام میں امجد علی خان گرفتار

سرگودھا : میانوالی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی امجد خان نیازی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق امجد نیازی کے خلاف 9 اور 10 مئی کو گھیراؤ جلاؤ اور توڑ پھوڑ کے دو مقدمات درج ہیں۔ 

حساس ادارے کے دفتر میں توڑ پھوڑ کرنے اور جہاز کے ماڈل کو جلانے کے مقدمات میں امجد نیازی مطلوب تھے۔

پولیس نے بتایاکہ امجد نیازی کو کل انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔