باغ: رانا مشہود نے بتایا کہ دانش سکول پراجیکٹ مستحق اور ہونہار بچوں کی زندگیوں میں تبدیلی لا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ باڑی گبل باغ میں نیا دانش اسکول بنانے کا منصوبہ زیر عمل ہے، جو بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرے گا۔
رانا مشہود نے مزید کہا کہ پنجاب دانش اتھارٹی کو پاکستان دانش اتھارٹی میں تبدیل کر دیا گیا ہے تاکہ ملک بھر میں دانش اسکولوں کے معیار اور دائرہ کار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
انہوں نے یاد دلایا کہ یہ سکول پراجیکٹ وزیراعظم شہباز شریف نے 2010 میں بنیاد رکھی تھی اور آج اس کے نتیجے میں مستحق اور ہونہار بچوں کے لیے تعلیم اور ترقی کے نئے مواقع فراہم ہو رہے ہیں۔
رانا مشہود کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مستقبل کی نسلوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے اور بچوں کی زندگی بدلنے کا خواب پورا کر رہا ہے۔