Get Alerts

پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں پر 6.89 کروڑ روپے جرمانے عائد کر دیے

پی ٹی اے نے ٹیلی کام کمپنیوں پر 6.89 کروڑ روپے جرمانے عائد کر دیے

اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پچھلے 5 برسوں میں ٹیلی کام کمپنیوں کو ناقص سروس فراہم کرنے پر مجموعی طور پر 6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کیے ہیں۔ اسی دوران 39 شوکاز نوٹس اور 17 وارننگ لیٹرز بھی جاری کیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں اور خیبرپختونخوا، بلوچستان اور گلگت بلتستان میں سروس کا معیار خطرناک حد تک کم ہے۔

سال کی پہلی ششماہی میں 8 ہزار سے زائد شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 99.17 فیصد حل کی گئیں۔ پی ٹی اے نے کہا کہ کارروائیاں جاری ہیں اور نیٹ ورک مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات تیز کیے جا رہے ہیں۔

ٹیگز: