Get Alerts

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز 27ویں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز 27ویں ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ 27ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

ججز کی جانب سے ڈرافٹ تیار کر کے سپریم کورٹ میں بھیج دیا گیا ہے۔ درخواست گزاروں میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس ثمن رفعت امتیاز اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ اقدام آئینی ترمیم کی قانونی حیثیت اور اثرات کے حوالے سے عدالت سے وضاحت حاصل کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

ٹیگز: