راولپنڈی:ٹرائی نیشن سیریز کے دوسرے میچ میں زمبابوے نے سری لنکا کو 163 رنز کا ہدف دے کر مقابلہ دلچسپ بنا دیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں زمبابوے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز اسکور کیے۔
زمبابوے کی جانب سے برائن بیننٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز بنائے، جب کہ کپتان سکندر رضا نے 3 چوکوں اور 2 چھکوں کے ساتھ 47 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔
سری لنکا کی طرف سے وانندو ہاسارنگا نے بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ایشان مالنگا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ دشمانتھا چمیرا اور ماہیش ٹھیکشانہ کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔
اس سے قبل سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
واضح رہے کہ سیریز کے پہلے میچ میں میزبان پاکستان نے زمبابوے کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔