ایرانی ویزا، پاکستانیوں کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

ایرانی ویزا، پاکستانیوں کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم

لاہور: ایران نے ویزے سے متعلق پاکستانیوں کیلئے میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کر دی۔ ایرانی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران اور پاکستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مد نظر رکھتے ہوئے اور پاکستانی شہریوں کی آمد و رفت آسان بنانے کیلئے ایرانی حکومت نے پاکستانیوں کیلئے ویزا سے متعلق میڈیکل سرٹیفکیٹ کی شرط ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

لہٰذا تمام پاکستانی کسی میڈیکل سرٹیفکیٹ کے بغیر ایرانی ویزے کے حصول کی درخواست دے سکتے ہیں۔

واضح رہے اس سے پہلے ایرانی ویزے کے حصول کیلئے لوگوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ لازمی جمع کروانا ہوتا جس کی وجہ سے ان لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا بھی کرنا پڑتا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں