پیدائشی ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر ضروری کوائف   کی  گھر تک فراہمی  کے لیے دستک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ 

 پیدائشی ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ سمیت دیگر ضروری کوائف   کی  گھر تک فراہمی  کے لیے دستک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ 

لاہور: پنجاب حکومت میں ا ب   ضروری کوائف   کی  گھر تک فراہمی  کے لیے دستک پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ  کیاگیا ہے۔ 
 لاہور کے شہریوں کو اب   پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ،طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز  پرمل سکیں گے  جب کہ ان سروسز میں ڈومیسائل، ای سٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور  پراپرٹی ٹیکس سروس بھی شامل ہے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت دستک پروگرام کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں مریم نواز نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لیے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔  وزیراعلیٰ نے دستک پروگرام کے لیے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے لیے سہولت اور گڈگورننس ہرحال میں یقینی بنائےگی۔ 
پروگرام کے  پہلے مرحلے میں لاہورکے عوام کوان کی دہلیز  پر 10 سروسزدی جارہی ہیں۔یہ پروگرام  دو مرحلوں پر مشتمل ہوگا اور دوسرے مرحلے میں بھی شہری سہولیات گھر کی دہلیز  پر حاصل کرسکیں گے۔
 دوسرے مرحلے میں شہریوں کو پولیس ویری فکیشن، لرنرڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، ایف آئی آر کاپی، ڈپلیکیٹ ڈرائیونگ لائسنس اور کرایہ دار  رجسٹریشن کی سہولیات دہلیز  پر ملیں گی۔

مصنف کے بارے میں