ایران کے جوہری معاہدے پر عمل پیرا رہیں گے،یورپی یونین

ایران کے جوہری معاہدے پر عمل پیرا رہیں گے،یورپی یونین

برسلز: یورپی یونین کے رہنماؤں نے عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین طے پانے والی جوہری معاہدے کی مکمل حمایت کرنے کا اعادہ کیا ہے۔

جرمن خبررساں ادارے کے مطابق یورپی رہنماؤں نے اس امید کا اظہار بھی کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شدید مخالفت کے باوجود امریکی کانگریس 2015 ء میں طے پانے والے اس معاہدے کو ختم ہونے سے بچا لے گی تاہم ساتھ ہی ان رہنماؤں نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا باعث بننے پر تحفظات کا اظہار کیا۔

برسلز میں ملاقات کے بعد یورپی رہنماؤں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ یورپ اس جوہری معاہدے پر کاربند رہے گا۔

مصنف کے بارے میں