مریم نواز کے تازہ ترین ٹوئٹ نے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچادی

مریم نواز کے تازہ ترین ٹوئٹ نے حکومتی ایوانوں میں ہلچل مچادی

لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے حکومت کو چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ اگر  آپ ووٹ کو عزت دو کے نعروں پر پرچے درج کروا رہے ہو تو آپ کی جیلیں کم پڑ جائیں گی کیونکہ آج پاکستان کے ہربچے، بزرگ اور جوان کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ان کے ووٹ کو عزت دی جائے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کے نعرے سے تکلیف صرف انہی کو ہے جو عوام کے ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے جرم کے مرتکب ہوئے ہیں۔جس رفتار سے محمد نواز شریف کا بیانیہ ہر گھر میں پہنچ رہا ہے اورعوام کا حکومت اورایک پیج کے خلاف رد عمل سامنے آرہا ہے، عنقریب ان کو 2200افراد پر نہیں بلکہ 22کروڑ عوام پر مقدمے درج کرنے ہوں گے ، حکومت کے خلاف ریفرنس عوامی عدالت میں دائر ہو چکا ہے او روہ نیب کی طرح جعلی نہیں ہے۔

26e9998c9157a4bacc3c93b84c92b352

مریم نواز نے کہا کہ ایک ماہ میں دوسری بار ادویات کی قیمتوں میں 22سے35فیصد اضافہ کر دیا گیا، دو سال میں بیرونی قرضے 17ارب ڈالر بڑھ گئے، وزیر اعظم اگر اپوزیشن کو ہدف بنانے کی بجائے عوام کے مسائل پرتوجہ دی ہوتی تو آج قوم آپ کو جھولیاں اٹھا کر بدعائیں نہ دے رہی ہوتی ۔علاوہ ازیں مریم نواز نے حفیظ سنٹر میں آتشزدگی میں کروڑوں روپے کا نقصان ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے تاجروں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے ۔ 


اس سے قبل سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے داماد، مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکا کہنا تھا کہ ماں سے استدعا کرنا جرم ہے تو کرتے رہیں گے،لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کہا کہ ’’مادرِ ملت زندہ باد‘‘ تو اس میں کیا برائی ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہر 18 اکتوبر کو مادرِ ملت کے مزار پر جا کر ’’مادرِ ملت زندہ باد‘‘ کے نعرے لگاؤں گا،مسلم لیگ نون کے رہنما کا کہنا ہے کہ مادرِ ملت اور نواز شریف کا پیغام لے کر چلا ہوں۔میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایف آئی آر کٹوانے والا خود قانون کو مطلوب ہے،کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس میرے دروازے کو نہیں توڑ سکتی تھی، یہ نالائق مجھے مزاروں کا ادب کیا سکھائیں گے۔