ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دیدیا

ٹی 20 ورلڈکپ، سری لنکا نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دیدیا

جیلونگ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ میں کوالیفائی راﺅنڈ کے 9 ویں میچ میں سری لنکا نے نیدرلینڈز کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سائمنڈز سٹیڈیم جیلونگ میں کھیلے جا رہے میچ میںسری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ 
وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس 44 گیندوں پر 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 79 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ دیگر بلے بازوں میں پاتھوم نیسانکا14، چیرتھ اسالانکا 31، بھانوکا راجا پاکسا 19، داسون شناکا 8، وانیندو ہسارانگا 5 اور چمیکا کرونارتنے 2 رنز بنا سکے۔ 
نیدرلینڈز کی جانب سے پال وین میکرن سب سے کامیاب باؤلر رہے جنہوں نے 4 اوورز میں 25 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں اور باس ڈی لیڈ نے 31 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کر سکے جبکہ فریڈ کلاسن اور ٹم وینڈر گوگٹن نے ایک، ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ 
واضح رہے کہ سری لنکا کی قیادت داسون شناکا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں پاتھوم نیسانکا، کونشل مینڈس، دھنانجیا دی سلوا، بھانوکا راجا پاکسا، چیرتھ اسالانکا، وانیندو ہسارانگا، چامیکا کرونارتنے، بینورا فرنینڈو، مہیش تھیکشانا اور لاہیرو کمارا شامل ہیں۔ 
نیدرلینڈز کی قیادت سکاٹ ایڈورڈز کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میکس اوڈاﺅڈ، وکرم جیت سنگھ، باس دی لیڈ، ٹام کوپر، کولن ایکرمین، ٹم پرنگل، رولوف وینڈر مروی، ٹم وینڈر گوگٹن، فریڈ کلاسن اور پال وین میکرن شامل ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں