ورلڈ کپ، آج پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹاکرا ہوگا

ورلڈ کپ، آج پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹاکرا ہوگا
سورس: File

بنگلورو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ میں پاکستان کا  آسٹریلیا سے ٹاکرا ہو گا۔ 

کرکٹ ورلڈ کپ  2023  میں18 واں میچ  آج  پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیممیں  مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجےکھیلا جائےگا۔

8e63e507d7de0e96793e71e2545bd71f

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاداب خان کی جگہ اسامہ میر کو کھلایا جاسکتا ہے، شاداب خان پاکستان ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔

اہم میچ سے قبل پاکستان ٹیم انجری مسائل سے دوچار ہے۔  اوپننگ بیٹر فخر زمان بدستور گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں، ان کے گھٹنے کا علاج جاری ہے وہ کل کے میچ کے لئے دستیاب نہیں ہوں گے۔دوسری جانب سلمان علی آغا بھی بخار میں مبتلا ہیں، تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ وہ تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔

 
ورلڈ کپ 2023  میں پاکستان اور آسٹریلیا نے تین، تین میچ کھیلے ہیں۔ پاکستان نے دو میچوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ ایک میچ میں شکست ہوئی، یوں وہ 4 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا نے ایک میچ جیتا ہے جبکہ 2 میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا، اس طرح اس کے 2 پوائنٹس ہیں اور پوائنٹس ٹیبل اس کی پوزیشن چھٹے نمبر پر ہے۔

مصنف کے بارے میں