Get Alerts

90 روز میں عام انتخابات کرانے کا کیس سماعت کے لیے مقرر

90 روز میں عام انتخابات کرانے کا کیس سماعت کے لیے مقرر
سورس: File

سپریم کورٹ نے 90 روز میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس اور ملک بھر میں ایک ہی دن انتخابات کرانے کا کیس سماعت کے لیے مقرر کر لیا۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ 90 روز میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت 23 اکتوبر کو جبکہ ملک بھر میں ایک ہی روز عامانتخابات کرانے کے کیس کی سماعت 24 اکتوبر کو کرے گا۔  بینچ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللّٰہ شامل ہیں۔ 

ملک بھر میں ایک ہی روز عام انتخابات کیس میں عدالت نے اٹارنی جنرل، الیکشن کمیشن اور سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

یاد رہے کہ ملک میں 90روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے سپریم کورٹ بار اور پی ٹی آئی سمیت دیگر نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ 

ٹیگز: